Dr. Yusuf Qarzavi

Dr. Yusuf Qarzavi

 

 ‘‘ہندوستانی مسلمان دنیا کی سب سے بڑی مسلم اقلیت ہیں، جن کی تعداد بیس کروڑ سے بھی زیادہ ہے ، ان کی اپنی فقہ اکیڈمی ہے جو علماء امت کے درمیان مقبول و متعارف ہے ، وہ ایسا ‘‘اسلامی مرکز’’ ہے جو دینی تعلیم کے میدان کے ساتھ شرعی علوم اور فقہی تحقیقات کا خصوصی ہتمام کرتا ہے ، فکری سمینار اور تربیتی پروگرام منعقد کرتا ہے، اردو اور ہندوستان کی دیگرزبانوں میں فقہی مقالات و کتابوں کا ترجمہ بھی کرتا ہے ، اسی طرح ہندوستانی مسلمانوں کا ایک علمی اور فقہی کیڈرتیارکرنے کا کام انجام دے رہا ہے ۔

اس اکیڈمی کو کسی توصیہ اور تعارف کی ضرورت نہیں، اس لئے کہ اس کی شہرت پھیلی ہوئی ہے ، اور ان کی کوششوں، کاوشوں اور غلو وانتہا پسندی سے دور رہ کر راہ اعتدال کو اپنانے کی وجہ سے اس کی تعریف کی جاتی ہے ۔

 

یوسف القرضاوی