اکیڈمی کے اہم کارنامے

گذشتہ ۲۹ سالوں کے درمیان اکیڈمی کی  چند اہم خدمات

 

  سے زائدفقہی و علمی سمینار و ورکشاپ کا انعقاد .

 عصر حاضر کے دو سو نئے موضوعات پر اجتماعی غور و فکر اور فیصلے.

پینتالیس جلدوں میں فقہی انسائیکلوپیڈیا کا اردو ترجمہ  .

 دینی مدارس میں (طبی و معاشی و فقہی موضوعات پر) سو محاضرات  .

دہلی یونیورسٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، کالی کٹ یونیورسٹی، عالیہ یونیورسٹی، جواہر لال یونیورسٹی .

 کے اشتراک سے علمی پروگراموں کاانعقاد

 المعہد حیدر آباد، المعہد پٹنہ، ندوۃ العلماء، جامعۃ الفلاح، معہد الاسلامی دیوبند، دار السلام عمر آباد وغیرہ میں محاضرات و پروگرام 

 ایسسکو (مراکش) کے اشتراک سے چار علمی پروگراموں کا انعقاد .

 الاتحاد العالمی لعلماء المسلمین کے اشتراک سے اقتصادی پروگرام کا انعقاد .

 آئی ڈی بی اور آئی آر ٹی جدہ کے اشتراک سے دو اہم علمی پروگراموں کا انعقاد .

ترکی استنبول میں دو بین الاقوامی سمیناروں کا انعقاد، پہلا ISAM (اِسام) کے اشتراک سے، دوسرا ISAR (ایثار) کے اشتراک سے .

المعہد العالمی للفکر الاسلامی کےعلمی تعاون سے علمی وتحقیقی پروگراموں کی تکمیل .

 مرکز تمیز بحثی، جامعہ الامام محمد بن سعود (سعودی عرب) کے اشتراک سے دو اہم تربیتی پروگراموں کا انعقاد  .

 فقہی کتابوں کی طباعت کے لئےایفا پبلیکیشنز کا قیام اور اس کے ذریعہ ۱۸۰ (ایک سواسی) کتابوں کی اشاعت .

اوقاف کے موضوع پر چار سمیناروں کا انعقاد .

 تمام فقہ اکیڈمیوں کے فیصلوں کا اردو ترجمہ واشاعت .

 اکیڈمی کی فقہی وعلمی کتابوں کی ملیشیا، لبنان، قطر، مصر، پاکستان میں اشاعت و طباعت  .

فقہ الاقلیات اور مقاصد شریعت پر سولہ کتابوں کے ترجمے .

حقوق خواتین سے متعلق معاصر فقہاء کی کتابوں کے ترجمے .

مختلف زبانوں میں تیس سے زائد تحقیقی مقالات کی تیاری و ترتیب .

 مسلمانوں کے معاشی ترقی، تعلیم و تربیت کے موضوعات پر پروگراموں کا انعقاد .

 یونیورسٹیز کے ریسرچ اسکالرز کی علمی، تحقیقی رہنمائی  .

 بین الاقوامی تنظیموں سے علمی معاہدے .